Posts

Showing posts with the label Yadasht

گھڑی

Image
  گھڑی  یاداشت: تیمور اجمل تاریخ 13 اپریل، سال یاد نہیں یا تو دو سال پرانی بات ہوگی یا پھر تین یا اگر مجھ پہ گزرتے وقت کی کیفیت سے اندازہ لگاؤں تو 20 سال پرانا واقع لگتا ہے، بہرحال 3 سال کے اندر کا ہی واقعہ ہے۔ شروع سے ہی پہاڑوں سے بے انتہا کشش کے سبب آبائی گاؤں جانے کا اتفاق ہوتا رہتا تھا۔ اس بار بھی کہانی انہی پہاڑوں کی تھی، زندگی ان چند گزشتہ سالوں میں اور حال کے چل رہے وقت میں بڑے عجیب سبق سکھارہی تھی اور ہے، بڑے منفرد اور غیر محسوس طریقوں سے راستے بدل رہے تھے، سوچ بدل رہی تھی راز کھل رہے تھے اور اب بھی کہانی بدستور جاری ہے، بہرحال یہ کہانیاں مجھے منظر عام پہ لانے سے ہمیشہ اکتاہٹ رہی ہے، کیونکہ ان اسباق اور حادثات نے مجھے خود بے انتہا الجھایا ہے اور کبھی کبھی تو اس طرح محسوس ہوتا ہے کہ ایک مسافر سے راستے عشق کرچکے ہیں، جس کی وجہ سے یہ راستے بھول بھلیاں بن چکے ہیں اور جب ہمت ٹوٹ جائے اور ہار قبول کرنے کا ارادہ بنے تو یہ راستے اس قدر سیدھے ہوجاتے ہیں کہ منزل بلکل واضح نظر آنے لگتی ہے، اور بس پھر کیا جیت کی امید اور منزل کی چاھ پھر سے ایک تھکے ہارے وجود کو ازسرنو منظم کردیتی ...